پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

پی سی بی سینٹرل کانٹریکٹ کن کھلاڑیوں کو ملے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کر دیا ہے کہ اب سینٹرل کانٹریکٹ کن کھلاڑیوں کو دیا جائے گا۔

گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے واضح کر دیا کہ بورڈ سینٹرل کانٹریکٹ صرف انہی کھلاڑیوں کو دے گا جو فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اب فٹنس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ صرف انٹرنیشنل بلکہ ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کے پلئیرز کا سینٹرل کنٹریکٹس میں جائزہ لے رہے ہیں، نئے فارمولے کے تحت ہی اب فیصلے ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی ٹیم میں سلیکشن کا معیار بھی بتا دیا اور کہا کہ وہ کرکٹرز جو ڈومیسٹک میں پرفارم کریں گے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا جب کہ ڈومیسٹک نہ کھیلنے والے کرکٹرز کے ناموں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے 6 ان فٹ کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر منتخب کیا گیا جب کہ کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کیے جانے کی پیشگی خبریں بھی گردش میں ہیں۔

میگا ایونٹ میں ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ ٹیم کی بڑی سرجری کا اعلان کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی واضح اقدام نظر نہیں آیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور میں ہوگا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں