جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب نے کونسی دو ویکسین منظور کرلیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر اور موڈرنا کی منظوری دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ مملکت میں بوسٹر ڈوز کے لیے دو ویکسینیں(فائزر اور موڈرنا) منظور کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں ویکسین میں سے کسی ایک کی بوسٹر ڈوز لگوائی جاسکتی ہے، سماجی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تیسری بوسٹر ڈوز لینا ضروری ہے، وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے رکھی ہیں اور چھے ماہ بھی گزر گئے تو وہ بوسٹر ڈوز لگوا لیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی

ڈاکٹر محمد العبد کا کہنا تھا کہ بوسٹر ڈوز کے سائڈ ایفیکٹس دیگر خوراکوں کے ثانوی اثرات سے مختلف نہیں ہوتے، کئی ملکوں میں بوسٹر ڈوز نہ لینے کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سب لوگ سماجی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تیسری ڈوز حاصل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں وبائی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، سعودی عرب میں نجی اور سرکاری سیکٹر میں ویکسینیشن کی شرح اطمینان بخش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں