تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

کرونا کی بھارتی قسم کیخلاف کونسی ویکسین زیادہ مؤثر ہے؟ ماہرین نے بتادیا

ماسکو : روسی حکام نے اسپوتنک ویکسین کو کرونا وائرس کی بھارتی قسم (ڈیلٹا) کے خلاف دیگر ویکسینز کے مقابلے میں زیادہ مؤثر قرار دیا ہے۔

روس کی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے روسی ساختہ ویکسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپوتنک وی کوویڈ 19 کی بھارتی قسم کے خلاف زیادہ کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔

ویکسین تیار کرنے والے گامالیہ ریسرچ سینٹر نے بین الاقوامی تفصیلی جائزہ لینے والے جریدے میں شائع کردہ تحقیق میں روسی ساختہ ویکسین کو بھارت میں موجود کسی بھی دوسری ویکسین کے مقابلے میں سب سے زیادہ مؤثر قرار دیا ہے۔

اس سے قبل فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق میں اس بات کی جانچ کی گئی تھی کہ فائزر / بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین بھارتی کرونا وائرس سے کس حد تک تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے خوفناک پھیلاؤ نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ کرونا وائرس کی یہ نئی قسم صرف ویکسی نیشن سے قابو میں نہیں آئے گی۔

Comments