پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

حماس – اسرائیل مذاکرات سے امریکا پرُامید

اشتہار

حیرت انگیز

وائٹ ہاؤس پرُامید ہے کہ حماس اور اسرائیل ‘بقیہ خلا’ کو بھی ختم کر سکتے ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کو امید ہے کہ اسرائیل اور حماس اپنی جنگ بندی کی بات چیت میں "بقیہ خلا کو ختم” کر سکتے ہیں اور جلد ہی ایک معاہدہ طے پا جائے گا۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ دونوں فریقوں کی پوزیشنوں کا قریبی جائزہ بتاتا ہے کہ وہ بقیہ خلا کو ختم کرنے کے قابل ہو جائیں اور ہم اس عمل کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

کربی نے کہا کہ حماس نے پیر کو ایک اسرائیلی تجویز میں ترمیم کی پیشکش کی جس کا مقصد تعطل کو ختم کرنا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز قاہرہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کریں گے، سب لوگ میز پر آ رہے ہیں یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

دوسری جانب حماس کا وفد جنگ بندی مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ فلسطینی گروپ نے کہا کہ خلیل الحیا کی قیادت میں اس کے مذاکرات کار دوحا سے کچھ دیر قبل قاہرہ پہنچے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں