13.5 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

امریکی سرزمین پر قتل کی بھارتی سازش پر وائٹ ہاؤس کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی سرزمین پر قتل کی بھارتی سازش کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرین جین پیئر نے کہا کہ محکمہ انصاف قتل کی سازش کی تفتیش کر رہا ہے، بھارتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے، اور تفتیش کرائے گی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت سے توقع ہے کہ وہ تفتیش کی بنیاد پر احتساب کرے گی۔

- Advertisement -

دوسری طرف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نریندر مودی کے دورہ امریکا کے دوران امریکی شہری کے قتل کے ’را‘ کے منصوبے کی تفصیلات سامنے لے آیا ہے، واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ قتل کا حکم 23 جون کو مودی کے دورہ امریکا کے دوران دیا گیا، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ را نے بنایا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق قتل کے منصوبے کی منظوری را کے چیف سمنت گوئل نے دی تھی، کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا، جس نے گرپتونت کا نیویارک کا پتا کرائے کے قاتلوں کو دیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ را افسر وکرم یادیو کی شناخت اور پیغامات بھی سامنے آ گئے ہیں، امریکی ایجنسیوں کی رپورٹ کیا کہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو بھی اس منصوبے کا علم تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے گرپتونت سنگھ کے قتل کی بھارتی سازش بے نقاب کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں