تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان میں‌ لگنے والی چینی ویکسین کو ڈبلیو ایچ او نے منظور کرلیا

جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چینی کمپنی کی تیار کردہ کرونا ویکسین سائنو ویک کو منظور کرتے ہوئے دنیا بھر میں اس کے استعمال کی اجازت دے دی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین نے سائنو ویک ویکسین کے ٹرائلز اور نتائج کو دیکھنے کے بعد اس کے ہنگامی استعمال کی منظوری دینے کا اعلان کیا۔

عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے منگل کے روز سائنو ویک کو منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں شامل کیا گیا، جس کے بعد اب اسے کوویکس پروگرام میں‌ شامل کرلیا جائے گا.۔

قبل ازیں چینی ویکسین کو عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے منظوری نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے سعودی عرب، امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے بھی اس ویکسین کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چین کمپنی کی تیار کردہ ایک اور ویکسین کے ٹرائلز اور نتائج پر بھی غور جاری ہے، ماہرین کی تحقیق اور مطالعے کے بعد ویکسین کے استعمال کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرونا وائرس سے کون سی ویکسین بچا سکتی ہے؟

عالمی ادارہ صحت نے سائنو ویک ویکسین کو بھی کرونا کے خلاف مؤثر قرار دیا اور ہدایت کی کہ غریب ممالک میں اس کی فراہمی کا آغاز کیا جائے۔

آزاد پینل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنو ویک ویکسین 18 سال یا اُس سے زائد عمر کے لوگوں کو لگائی جاسکتی ہے جبکہ اس کی دوسری خوراک بھی دو سے چار ہفتوں کے وففے کے دوران  لگائی جاسکتی ہے۔

ماہرین نے عمر رسیدہ افراد کے لیے بھی اس ویکسین کو مفید اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’سائنو ویک کا معمر افراد میں بھی اب تک کوئی ردعمل (سائیڈ ایفکٹ) سامنے نہیں آیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اب تک کتنی کرونا ویکسین ڈوز ملیں؟ رپورٹ اے آر وائی نیوز پر

چین کی ایک اور کمپنی ’کین سینو‘ نے بھی عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم کو ٹرائلز جمع کرادیے ہیں، جن کا مشاہدہ کرنے کے بعد اس کے حوالے سے بھی جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -