ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ کے شور میں کس نے بابر اعظم سے شادی کا سوال کر ڈالا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ سر پر اور ایشیا کپ میں بدترین ناکامی پر قومی کپتان بابر اعظم تنقید کی زد میں ہیں ایسے میں ایک انٹرنیشنل کھلاڑی نے ان سے شادی کے بارے میں سوال کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ دو روز قبل شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ شادی میں کپتان بابر اعظم نے پرجوش طریقے سے شرکت کرکے شاہین سے لڑائی کی افواہوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ شادی کی یہ تقریب پر صرف ملک ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ شائقین اور کرکٹرز کی بھی توجہ کا مرکز رہی۔

فاسٹ بولر کو زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے پر ملک اور بیرون ملک کے موجودہ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے مبارک بادوں اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جن میں سابق کپتان اور کوچ وقار یونس، ڈیرن سمی اور دیگر کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

ان ہی میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ بھی ہیں جنہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی مبارک باد کا پیغام جاری کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا لیکن ساتھ ہی قومی کپتان بابر اعظم کے لیے اہم سوالیہ پیغام بھی چھوڑ دیا۔

اسٹیورٹ براڈ نے اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ دنیا کے بہترین پیسر کو شادی مبارک ہو لیکن اس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ کا عالمی نمبر ایک بیٹر کھڑا ہے اس کی شادی کب ہونی ہے؟

بابر اعظم آخر کب دولہا بنیں گے؟ والد نے بتا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ان کے والد کو اس حوالے سے میدان میں آکر وضاحت کرنا پڑی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں