پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب کے ایک میچ میں فری ہٹ لگائی جو گول پوسٹ کے بجائے کیمرہ مین کو جا لگی۔
کرسٹیانو رونالڈو جو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے وابستہ ہیں ان کے ایک میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں الرعد کے خلاف ایک میچ میں فٹبال کو فری ہٹ مارتے ہیں لیکن وہ گول پوسٹ کے بجائے اس کے عقب میں میچ کی ریکارڈنگ کرنے والے کیمرہ مین کو جا لگی۔
Cameraman got hit by Ronaldo’s free kick for Al-Nassr 😅
(via @YNWAVVD) pic.twitter.com/IcQN8jELXN
— Bleacher Report (@BleacherReport) September 16, 2023
فٹبال اپنی پوری رفتار سے کیمرہ مین کے ماتھے سے ٹکرائی کہ اس کو دن میں تارے نظر آگئے اور لڑکھڑا گیا لیکن فوری طور پر خود کو سنبھال بھی لیا اور اپنا کام جاری رکھا۔
ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر رونالڈو کی فری ہٹ کا نشانہ بننے والے کیمرہ مین کی تصویریں بھی وائرل کر رہی ہیں جس میں اس کے ماتھے پر سرخ گومڑ بنا نظر آ رہا ہے۔
😳 During the game between Al Raed and Al Nassr Cristiano Ronaldo’s Free Kick hit a cameraman’s head! The cameraman was injured after the shot from Cristiano Ronaldo hit his head. pic.twitter.com/sVxHOo7CwU
— X-Daily (@X_Dailly) September 16, 2023
فوٹو دیکھ کر لگتا ہے کہ بڑی بچت ہوگئی اگر یہ گیند چند انچ نیچے لگتی تو آنکھ کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں النصر نے الرعد کلب کو 1-3 سے شکست دی۔