بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

امریکا سب سے پہلے کس نے دریافت کیا، کولمبس یا ہندوستانیوں نے؟ حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھوپال: بھارت کے ایک وزیر تعلیم نے عجیب و غریب دعویٰ کر دیا ہے کہ امریکا کرسٹوفر کولمبس نے نہیں بلکہ ہندوستانیوں نے دریافت کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ”ہمارے ہندوستانی آبا و اجداد“ نے دریافت کیا تھا، کولمبس نے نہیں۔

بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے طلبہ کو کولمبس کے حوالے سے پڑھائی جانے والی تاریخ پر سخت اعتراض کیا، اور کہا طلبہ کو پڑھانا ہے تو انڈیا کے عظیم ہیرو واسولون کے بارے میں پڑھائیں، جو آٹھویں صدی میں امریکا گیا تھا اور اس نے سانتیاگو(امریکا) میں کئی مندر تعمیر کیے، یہ حقائق وہاں کے میوزیم اور لائبریری میں ابھی بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا طلبہ کو یہ پڑھائیں کہ کولمبس کے دور کے بعد امریکا کے دیسی لوگوں کو کیسی اذیت دی گئی، کس طرح قبائلی سماج کو برباد کیا گیا، مذہب تبدیل کیا گیا، کیوں کہ وہ نیچر کی، سورج کی پوجا کرتا تھا، جب کہ ہمارے آبا و اجداد جب وہاں گئے تھے تو انھوں نے مقامی کلچر مایان کے ساتھ تعاون کیا تھا۔

اندر سنگھ پرمار نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کو ’’غلط تاریخ‘‘ پڑھائی جاتی ہے کہ پرتگالی سیاح واسکوڈی گاما نے ہندوستان کو دریافت کیا تھا، تاریخ دانوں کو واسکوڈی گاما کی خودنوشت سوانح کا مطالعہ کرتے ہوئے طلبہ کو درست تاریخ پڑھانی چاہیے، واسکوڈی گاما نے افریقا کی بندرگاہ زنجبار میں ایک مترجم کے ذریعہ گجراتی تاجر چندن سے ہندوستان دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی، چندن نے واسکو ڈی گاما سے کہا تھا کہ وہ اس کے جہاز کے پیچھے چلے آئے، اس طرح وہ ہندوستان پہنچا تھا۔

انھوں نے کہا واسکو ڈی گاما نے خود لکھا ہے کہ ہندوستانی تاجر کا جہاز اس کے جہاز سے کافی بڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں