قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی نئے دوست کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے بابر اعظم نے ناصرف اپنی بہترین کھیل کی صلاحیتوں بلکہ اخلاق سے بھی کروڑوں دلوں میں گھر کر رکھا ہے۔
View this post on Instagram
بابر اعظم کے مداح کھلاڑی سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں، جبکہ کپتان خود بھی اپنی مصروفیات سے متعلق اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔
تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک نئے دوست کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
بابر اعظم کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بلی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہوں نے کیپشن میں بتانا ہے کہ اُنہوں نے کل ہی نئی دوست بنائی ہے۔