17.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں کن کیخلاف کرپشن تحقیقات ہو رہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے مختلف وزارتوں کے 65 افراد کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ انسداد بدعنوانی کے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نے گزشتہ ماہ مختلف الزامات میں گرفتار مختلف وزارتوں میں کام کرنے والے 65 افراد کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کو ادارے کی ٹیموں نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں وہ ضمانتوں پر رہا کر دیے گئے تھے۔

- Advertisement -

اینٹی کرپشن کمیشن کا جن افراد کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے ان پررشوت لینے ، اپنے عہدے کا ناجائز استعمال ، جعل سازی اورمنی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ زیر تفتیش افراد وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور نیشنل گارڈز، وزارت صحت، تعلیم، بلدیات اور دیہی ترقی کی وزارتوں کے اہلکار ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ 2 ہزار 230 مختلف اداروں کے تفتیشی دورے کیے گئے جن میں 213 کیسز ریکارڈ پر آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں