انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سالانہ پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کرے گا یہ فنڈز اقتصادی ترقی کے مقاصد کے تحت توانائی اور زراعت کے شعبوں میں خرچ ہوں گے۔
اس حوالے سے آئی ٹی ایف سی اور وزارت اقتصادی امور کے وفد نے تقریب کے دوران جدہ میں دستخط کیے ہیں۔ آئی ٹی ایف سی نے 2021میں کورونا کے باوجود 1.1 بلین ڈالرکی مالی اعانت فراہم کی تھی۔
گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور وزارت اقتصادی امور کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 761.5ملین کی فنانسنگ دے گا۔
فنانسنگ 3 سال کے لیے 4.5 بلین امریکی ڈالر کی فنانسنگ ونڈو کا حصہ ہے ، فنانسگ تیل اور گیس کی درآمد کے لیے استعمال کی جائے گی اور پی پی ایل ، پارکو اور پی ایس او یہ مراحبہ فنانسنگ استعمال کریں گی۔