منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پنجاب کی نگراں کابینہ میں کون کون شامل؟ نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ میں شامل ارکان کے نام سامنے آ گئے۔

پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کے لیے وزیراعلیٰ کی تقرری کے بعد کابینہ کے ناموں کو فائنل کر لیا گیا۔ کابینہ میں 11 ارکان شامل ہوں گے۔

بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، تمکینت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق نگراں کابینہ میں شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

پنجاب کی نگراں کابینہ آج رات 9 بجے حلف اٹھائے گی۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نگراں صوبائی کابینہ سےحلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں