اشتہار

پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میئر کا امیدوار کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے شہر قائد میں اگلے ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے ساتھ میئر کے لیے اپنا امیدوار بھی فائنل کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں کئی ماہ تک بار بار التوا کے بعد بالآخر آئندہ ماہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے بھی کراچی بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے اور کراچی کے میئر کے لیے امیدوار بھی فائنل کرلیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کی جانب سے کراچی میئر کے لیے مضبوط ترین امیدوار فردوس شمیم نقوی ہیں جن کو سندھ الیکشن سیل کا ہیڈ بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی کے امیدواروں کے ناموں کی دوڑ میں پی ٹی آئی کی جانب سے خرم شیر زمان اور اشرف جبار قریشی کے نام بھی شامل ہیں تاہم ان میں خرم شیر زمان فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آئندہ چند روز میں میئر کراچی کے امیدوار کے نام کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں