تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

امریکا کی نئی خاتون اول کون ہیں؟

واشنگٹن : امریکی شہریوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جِل خاتون اول کی حیثیت وائٹ ہاوس کی مکین بن گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنہ 1993 سے 2017 تک امریکا کی خاتون اول کا لقب سنبھالنے والی تین خواتین آٹھ آٹھ سال تک وائٹ ہاوس کی مہمان بنی رہی لیکن میلانیا ٹرمپ صرف 4 سال کےلیے وائٹ ہاوس کی مہمان بن سکیں اور اب نئی مہمان ڈاکٹر جل بائیڈن ہیں۔

ڈاکٹرجِل بائیڈن گزشتہ ماہ اپنے شوہر جوبائیڈن کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران مختلف ریاستوں کے دورے پر ساتھ تھیں اور اپنے بہترین خطابات کے ذریعے اپنی سوجھ بوجھ اور سلجھی ہوئی خاتون ہونے کا بارہا ثبوت دیا اور لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی 79 سالہ اہلیہ نے اپنے خطاب کے دوران امریکا کو متحد کرنے کی بات کی اور ملک و قوم کو بحران سے نکالنے کا حل وحدت کو قرار دیا۔

ٹرمپ کے انداز خطابت سے مختلف انداز میں بات کرتے ہوئے جِل بائیڈن نے کہا کہ ‘ضروری نہیں کہ ہم ہر چیز پرایک رائے رکھیں اور متفق ہوں، مگر ہمیں ہمیشہ محبت و احترام اور ایک دوسرے کا احساس کرنا چاہیے’۔

جِل بائیڈن نے بتایا کہ سنہ 2015ء کو ان کا ایک بیٹا دماغ کے کینسر کے باعث ہلاک ہو گیا۔ ان کے لیے یہ بہت بڑا صدمہ تھا۔ مگر ہم نے خود کو سنبھالا اور جو بائیڈن کو 2020ء کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کےلیے تیار کیا تھا۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن نے پہلی بیوی کی وفات اور ایک بیٹی کی ٹریفک حادثے میں موت کے پانچ سال بعد 1977 میں ڈاکٹر جِل بائیڈن کے ساتھ رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئے تھے۔

سنہ 1981ء میں جو بائیڈن اور جِل آشلی نامی بیٹی کے ماں باپ بنے، بچی کی پیدائش کے بعد کچھ عرصے کے لیے جِل نے حصول تعلیم کا عمل روک دیا مگر جلد ہی انہوں‌ نے یہ سلسلہ بحال کیا اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بھی ڈاکٹر جِل تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں اور امریکا کی نارتھ ورجینیا کی ایک یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -