پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

نیا وزیراعظم کون؟ امیر کویت کا حیران کن فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے مستعفی ہونے والے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کر دیا۔

کویت کے وزیر اعظم صباح الخالد الصباح نے13 جنوری کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

اس سے قبل کویت کے وزرا اور کابینہ اراکین نے انتظامی معاملات میں‌ کشیدگی پیدا ہونے کے بعد وزیراعظم کو اپنے استعفے پیش کئے تھے، استعفے دینے والوں میں کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع سمیت کابینہ کے تمام اراکین شامل تھے۔

- Advertisement -

اراکین اسمبلی نے کابینہ اور حکومت کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کے معاملے پر اختلاف کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفے دیئے، یہ استعفے اُس وقت سامنے آئے جب چند روز قبل اراکین اسمبلی نے کابینہ کی تشکیل نو سمیت دیگر امور پر وزیر اعظم سے سوال کرنے کے لئے ایک تحریک پیش کی تھی۔

وزیراعظم اور کابینہ کی جانب سے پیش کیے گئے استعفے امیر کویت نے منظور کر لیے تھے اور شیخ صباح کو نگراں وزیراعظم مقرر کیا تھا۔
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کر دیا ہے اور انہیں نئی کابینہ کی تشکیل کا ٹاسک دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 دسمبر کو تشکیل دی جانے والی کابینہ کے استعفے کی توقع اس ماہ کے شروع میں پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی قرار داد کے بعد کی جارہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں