وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم کو کمانڈ اینڈ انسٹرکشنل معاملات کا وسیع تجربہ ہے وہ کورکمانڈر کراچی کےطور پر خدمات انجام دے رہےتھے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ردالفساد میں آئی جی ایف سی بلوچستان کے عہدےپر رہے اور آپریشن ضرب عضب میں کرم ہنگو میں بریگیڈ کمانڈ کی۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم مشرقی سرحد اور ایل اوسی پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز یوکے سے فارغ التحصیل ہیں۔
وزیراعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی
نئے ڈی جی آئی ایس آئی ایشیاپیسفک سینٹر سیکیورٹی اسٹڈیز ہونولولو سےبھی ڈگری لی ہے اور کمبائنڈآرمزسینٹریوکےسےبھی فارغ التحصیل ہیں۔
انہوں نےایڈوانس اسٹاف کورس یوکے بھی کر رکھا ہے جب کہ کنگز کالج لندن اور این ڈی یو سے ماسٹر ڈگری لےچکےہیں ساتھ ہی وہ باسکٹ بال اورکرکٹ کےاچھےکھلاڑی بھی ہیں۔