اشتہار

شاہین شاہ آفریدی کا رول ماڈل کون؟ پیسر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو اپنا رول ماڈل قرار دیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی جو ان فٹ ہونے کے باعث ان دنوں ٹیم سے دور ہیں تاہم سوشل میڈیا اور دیگر سماجی سرگرمیوں کے باعث میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر کا فینز کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ پروگرام ہوا جس میں لاہور قلندر کے رکن شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شریک ہوئے اور فینز کے سوالات کے جوابات دیے۔

- Advertisement -

شاہین شاہ آفریدی نے ان کے رول ماڈل کے بارے میں پوچھا گیا تو پیسر نے فوری جواب دیا کہ ان کے بھائی ریاض آفریدی اور پی سی بی کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی ان کے رول ماڈل ہیں۔

فاسٹ بولر نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کو آؤٹ کرنے کو اپنے کیریئر کی پسندیدہ وکٹوں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا یادگار لمحہ تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں شاہین نے پی ایس ایل میں میتھیو ویڈ سے پرانا حساب چکتا کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

پروگرام میں شریک حارث رؤف جن کا حال ہی نکاح ہوا ہے نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی میرا صرف نکاح ہوا ہے۔ جب رخصتی ہوگی تب بیگم کو بھی ساتھ رکھوں گا۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 سے قبل شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نئی زندگی کی شروعات کب کر رہے ہیں؟ تاریخ آگئی

شاہین آفریدی اور انشا شاہد آفریدی کا نکاح 3 فروری کو طے ہوا ہے جو کراچی میں ایک سادہ تقریب میں ہوگا، رخصتی کچھ عرصے بعد ہوگی۔ دونوں کا رشتہ خاندان کی باہمی مشاورت سے گزشتہ سال طے ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں