ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

محمد رضوان کو کپتان کس نے بنایا؟ جہانگیرترین کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ملتان سلطانز کا کپتان بنانے سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں، جہانگیر ترین نے محمد رضوان کو کپتان بنانے والے شخص کا نام دیا۔

ملتان سلطانز نے 2017 میں پی ایس یل کی فرنچائز کے طور پر رجسٹریشن کرائی تھی جس کے بعد انہوں نے پہلی بار 2018 میں حصہ لیا، شعیب ملک سلطانز کے پہلے کپتان تھے جنہوں نے پہلے دو سیزن میں ٹیم کی قیادت کی۔

بعد ازاں سلطانز کی کپتانی شان مسعود کو سونپی گئی جس کے نتیجے میں سلطانز کو کامیابی ملی جب کہ اگلے سال وکٹ کیپر محمد رضوان کو کپتان مقرر کیا گیا۔

’میں نہیں دوں گا‘ لیونگ اسٹون نے رضوان سے بلا چھین لیا؟

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے انکشاف کرتے ہوئے تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ ان کے کزن بھائی اور سلطانز کے مالکان عالمگیر خان نے کیا تھا۔

محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز پی ایس ایل 7 کی اب تک سب سے کامیاب ٹیم بن کر سامنے آئی ہے جس نے اپنے تمام 6 میچوں میں فتح حاصل کر کے پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کر لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں