تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جوان بھی کرونا وائرس سے غیر محفوظ ہیں، ڈبلیو ایچ او

واشنگٹن : ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر تیدروس نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس جوانوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں 11 ہزار 404 کی جان لے چکا ہے جبکہ 185 ممالک میں اب تک 2 لاکھ 76 ہزار 125 لوگ بیمار ہوگئے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کرونا وائرس کے پیش نظر نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جوان لوگ ناقابل تسخیر نہیں، کرونا وائرس کی وبا نوجوانوں کو بھی بیمار کرسکتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس جوان افراد بھی میل جول سے گریز کریں، جوان لوگ بزرگوں، کمزور افراد میں وائرس پھیلانے کا سبب نہ بنیں، میری اپیل ہے کہ جوان لوگ گھروں میں رہیں کیونکہ جوانوں کی نقل و حرکت کا انتخاب کسی کی زندگی یا موت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر تیدروس اگرچہ بوڑھے افراد زیادہ متاثر ہوئے لیکن جوان لوگ بھی محفوظ نہیں، دنیا بھر کے دیٹا سے واضح ہے کہ 50 سال سے کم عمر افراد بھی متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے انڈسٹریل شہر اور کرونا وائرس کی ابتدائی آماجگاہ ووہان میں صورتحال میں بہتری دنیا بھر کےلیے امید کی کرن ہے، ووہان شہر دنیا کےلیے پیغام ہے کہ بدترین صورتحال کو بھی بدلا جاسکتا ہے۔

کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں مزید 627 اطالوی ہلاک

خیال رہے کہ اٹلی میں صورتحال چین سے کہیں زیادہ خراب ہوچکی ہے جہاں اسپتالوں میں لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 627 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اٹلی میں لاشوں کو ٹھکانے لگانے کےلیے فوج نے خدمات پیش کیں اور فوجی ٹرکوں میں لاشوں کو بھر بھر کے قبرستانوں میں منتقل کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ناقص انتظامات اور لوگوں کی غیر سنجیدگی اور لا پرواہی سے صورتحال انتہائی خوفناک ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -