اشتہار

عالمی ادارہ صحت نے اچھی خبر سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا وائرس کی دوسری اقسام سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین نے بتایا کہ ابتدائی جائزے سے پتا چلا اومیکرون ڈیلٹا کے مقابلے میں شدید بیماری کا سبب نہیں لیکن یہ وائرس دوسری اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اومیکرون کے خلاف موجودہ ویکسین کے ناکام ہونے کا امکان نہیں، تاہم نئے ویرینٹ سے متعلق یہ انتہائی ابتدائی جائزہ ہے، محتاط ضروری ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ادویہ ساز کمپنی فائزر اور بائیو این ٹیک نے کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے سد باب کےلیے اپنی تیار کردہ کوویڈ ویکسین کو مفید اور مؤثر قرار دیا ہے۔

امید کی کرن : سائنسدانوں نے اومیکرون کا توڑ نکال لیا

تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ ان کی تیار کردہ ویکسین کی تیسری خوراک اومیکرون قسم کو ناکارہ بناسکتی ہے، کمپنیوں کو توقع ہے کہ ابتدائی نتائج سے دنیا بھر میں بوسٹر ڈوز فراہم کرنے کی مہمات میں تیزی آئے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں