27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی کو ون ڈے فارمیٹ سے بہتر سمجھنے والوں کی سوچ غلط ہے، چیپل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق کپتان ای این چیپل نے کہا ہے کہ جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ 50 اوورز کی کرکٹ سے بہتر ہے تو وہ درست نہیں سوچتا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے روایتی چیپل ہیڈلی ٹرافی کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیل کردیا گیا ہے اس فیصلے کے بعد ای این چیپل نے 50 اوورز کی کرکٹ کے زوال کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

چیپل کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر لگ رہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، اور زیادہ سے زیادہ ٹی 20 کرکٹ کھیلی جا رہی ہے جبکہ 50 اوورز کی کرکٹ کافی کم ہوچکی ہے۔ کوئی بھی جو یہ سمجھتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی 50 اوورز کے کھیل سے بہتر تو وہ درست نہیں سمجھتا۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ منتظمین نے 50 اوور کی کرکٹ کو نظرانداز کیا اور مجھے لگتا ہے کہ انھوں نے اسے اس مقام پر چھوڑا ہے جہاں اس کا مستقبل محفوظ نظر نہیں آتا۔

ای این چیپل نے ون ڈے فارمیٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد دوسرے نمبر پر رکھا۔ ون ڈے ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس میں کامیابی کے باوجود چیپل کو شک ہے کہ آیا یہ فارمیٹ مستقبل میں بھی اپنی اہمیت برقرار رکھے پائے گا یا نہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں یہ چاہوں گا کہ 50 اوور کے میچز دیکھنے لوگ آئیں کیونکہ یہ کرکٹ کا بہت اچھا کھیل ہے۔ ٹیسٹ میچ کے بعد یہ اگلی بہترین چیز ہے۔

واضح رہے کہ چیپل ہیڈلی ٹرافی تاریخی طور پر ون ڈے فارمیٹ کے تحت کھیلی جاتی ہے جبکہ اس بار سیریز کا فارمیٹ تبدیل ہونے جارہا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کینگروز اور کیویز کے درمیان سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا انتخاب کیا ہے۔

آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرکٹ انتظامیہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو کھیل کے مستقبل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں