جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کس نے بابر اور رضوان کو آرام دینے کا کہا تھا؟ کامران اکمل نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ کامران اکمل نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بابر اعظم اور رضوان کو آرام دیے جانے کی بات کے حوالے سے وضاحت کر دی ہے۔

نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے جس میں سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی شامل ہیں تاہم ٹیم کے اعلان سے قبل انہیں اس دورے پر آرام دیے جانے کی باتیں میڈیا کے ذریعے سامنے آئی تھیں جس کی کامران اکمل نے وضاحت کر دی ہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کامران اکمل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اور رضوان کو آرام دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دینے کا نہ تو سلیکشن کمیٹی نئے سوچا اور نہ ٹیم منیجمنٹ نے ایسا کہا بلکہ اس حوالے سے تو کوئی بات ہوئی ہی نہیں ہے۔

- Advertisement -

کامران اکمل نے کہا کہ دونوں ہمارے بہترین کھلاڑی اور آٹومیٹک چوائس ہیں جن کو نظر انداز  نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے بغیر کسی بھی بڑے کرکٹ ایونٹ کے لیے ہماری ٹیم مکمل نہیں ہوتی ہے۔ تاہم جہاں ضرورت پڑی تو چھوٹی ٹیموں کے خلاف انہیں آرام کرایا جا سکتا ہے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو آزما کر بیک اپ تیار کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نئے کھلاڑی منتخب کرنے کا مقصد بھی بیک اپ تیار کرنا ہے جب یہ بابر اور رضوان جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے تو ان میں اعتماد آئے گا۔

 

کامران اکمل نے یہ بھی کہا کہ چند سالوں سے دیکھ رہے تھے کہ ٹیم سلیکشن میں ڈومسیٹک کرکٹ کو اہمیت نہیں دی جا رہی تھی اور پی ایس ایل کی کارکردگی پر ٹیم منتخب ہو رہی تھی اور آج اسی وجہ سےٹیم کا یہ حال ہے جب کہ کھلاڑی بھی اسی وجہ سے ڈومیسٹک میں چار روزہ میچز نظر انداز کرکے پی ایس ایل کو ترجیح دے رہے ہیں۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہمیشہ بہترین رہی ہے۔ اسی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تین قومی ٹورنامنٹ جیتا ہے اور اس میں صلاحیت ہے کہ نیوزی لینڈ کو اس کی سر زمین پر ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت سکتا ہے کیونکہ قومی ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے ہر نمبر پر بیٹر موجود ہے جیت کے لے صرف جذبے، اچھے پلان کے ساتھ پازیٹو ہو کر کھیلنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں