جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کون کون گورنر سندھ کی تبدیلی چاہتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ کچھ عرصے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خبریں میڈیا اور سیاسی حلقوں میں گردش کر رہی ہیں کون اس تبدیلی کا خواہشمند ہے اس راز سے پردہ اٹھ گیا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا ایک دھڑا بھی کامران ٹیسوری کو اس عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتا۔

پی پی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کا ایک دھڑا کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تبدیلی کا حامی ہے۔ سندھ ھکومت کے گورنر سے ورکنگ ریلیشن بظاہر اچھے ہیں مگر اندرون خانہ یہ آئیڈیل ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہے، اسی لیے پی پی گورنر سندھ کی تبدیلی چاہتی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صرف پی پی ہی نہیں بلکہ ایم کیو ایم پاکستان کا ایک دھڑا بھی گورنر سندھ کے عہدے پر کامران ٹیسوری کو نہیں دیکھنا چاہتا۔

تاہم ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ انہیں وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے سوال پر کامران ٹیسوری نے کیا کہا؟

حکومتی معاہدے کے تحت گورنر سندھ کا تقرر ن لیگ کی صوابدید ہے اور کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے بارے میں اب تک اس کی جانب سے کوئی سگنل نہیں دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں