جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘عالمی ادارہ صحت امریکا کےساتھ کام کرنا چاہتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: ‌سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت امریکا کےساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے بیان میں کہا کہ دنیا عرصےسے امریکی حکومت اور عوام کےتعاون سےفائدہ اٹھارہی ہے، امریکاکی کئی دہائیوں سےعالمی صحت کیلئےبےپناہ شراکت رہی ہے۔

ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا کہ امریکی تعاون سےپوری دنیامیں صحت عامہ میں بہت فرق پڑا ہے، عالمی ادارہ صحت امریکا کےساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی ادارہ صحت پر متعدد بار الزامات لگا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت پر امریکی صدر کا غصہ ختم نہ ہو سکا

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت کو شرمندہ ہونا چاہیے، یہ چین کا ترجمان ادارہ بن کر رہ گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا سے ہلاکتوں پر بر وقت درست حقائق نہیں بتائے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کرونا وبا کا آغاز ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی سے ہوا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے بہتر تجارتی معاہدہ کرنے پر بیجنگ میرے خلاف ہو گیا، چین میرے بجائے جوبائیڈن کو آیندہ الیکشن میں صدر دیکھنا چاہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں