ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

بابر نہ شاہین، 2024 کے ٹاپ پاکستانی بیٹر اور بولر کون رہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بلاشبہ پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار ہیں لیکن 2024 میں قومی ٹاپ بیٹر اور بولر یہ نہیں ہیں۔

سال 2024 کرکٹ کے حوالے سے بھی کھٹی میٹھی یادیں سمیٹے رخصت ہو گیا۔ اس سال کا آغاز جہاں پاکستان کرکٹ میں مسلسل تبدیلیوں اور شکستوں کے ساتھ ہوا وہیں اختتام مثبت نتائج اور فتوحات کے تسلسل سے ہوا۔

بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی جو پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار ہیں اور کئی میچ تن تنہا اپنی کارکردگی سے جتوا چکے ہیں۔ ان کی کچھ میچز میں کارکردگی اچھی رہی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر دونوں کرکٹرز کی کارکردگی بجھی بجھی رہی۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ فائیو بیٹرز اور بولرز کی فہرست جاری کی ہے تاہم حیران کن طور پر اس فہرست میں دونوں کھلاڑیوں کا نام شامل نہیں ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کے پاکستانی ٹاپ فائیو بیٹرز میں سر فہرست نائب کپتان شان مسعود ہیں۔ انہوں نے 7 ٹیسٹ میچز میں 544 رنز اسکور کیے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز اتنے ہی میچز میں 539 رنز اسکور کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کے تیسرے کامیاب بلے باز وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا ہیں، جنہوں نے 7 میچز میں 454 رنز بنائے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی کارکردگی سال بھر مایوس کن رہی اور وہ مسلسل ابتدائی 6 ٹیسٹ ہار کر پاکستان کے ناکام ترین ٹیسٹ کپتان بنے۔ بیٹنگ میں بھی ابتدا میں وہ ناکام رہے تاہم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ان کی 154 رنز کی اننگ نے ٹاپ فور بلے بازوں میں شامل کر دیا۔ 7 میچز میں ان کے رنز کا گراف 410 رہا جب کہ صائم ایوب نے اتنے ہی میچز میں 364 رنز بنا کر پانچویں پوزیشن پائی۔

 

ٹاپ فائیو ٹیسٹ بولرز میں ابتدائی دو نمبرز پر وہ بولرز ہیں جن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور اپنی سر زمین پر ساڑھے تین سال بعد سیریز میں پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔

لگ بھگ دو سال تک نظر انداز رہنے والے ساجد خان اور نعمان علی ٹیم میں واپس آئے اور آتے ہی تہلکہ مچا دیا۔ ساجد خان نے تین ٹیسٹ میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں اور وہ اس فارمیٹ کے کامیاب ترین قومی بولر رہے۔ نعمان علی نے 2 ٹیسٹ میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔

کامران شہزاد تین ٹیسٹ میچز میں 13 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، عامر جمال اور نسیم شاہ 9، 9 وکٹیں حاصل کر کے بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں