اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

بابر اعظم کی دُلہن کون ہوگی؟ کپتان نے اپنی پسند بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

شائقین کرکٹ کو پاکستانی کپتان بابر اعظم کی شادی کا شدت سے انتظار ہے اب انہوں نے خود اس حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے اپنی پسند بتا دی ہے۔

گزشتہ سال کئی نامور کھلاڑیوں کی شادی کے بعد اب شائقین کرکٹ بالخصوص بابر اعظم کے پرستار ان کی شادی کے منتظر ہیں اور اس حوالے سے آئے دن افواہوں پر مبنی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ تاہم قومی کپتان کس سے اور کب شادی کریں گے کھل کر اپنی پسند کا اظہار کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بابر اعظم نے شادی اور جیون ساتھی سے متعلق اپنی ترجیحات اور پسند، نا بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے کہا کہ ان کی شادی لو پلس ارینج میرج ہوگی یعنی ان کی دلہن کا فیصلہ ان کی پسند کے ساتھ گھر والوں کی مرضی سے ہوگا۔

وہ اپنی شریک حیات میں کون سی خوبیاں چاہتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ وہ سمجھدار اور خوبصورت ضرور ہونی چاہیے۔

شادی کب کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں قومی کپتان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ شادی کا ارادہ ضرور ہے مگر اس کی فرصت تو ملے۔ یہ کام اس وقت ہوگا جب کھیل سے وقت ملے گا کیونکہ ابھی تو کچھ عرصے تک کرکٹ سے فراغت نہیں ہے۔

اسی پروگرام میں میزبان نے یہ سوال بھی کر ڈالا کہ آپ کی پرستار تو لڑکیاں بھی ہیں تو کبھی کسی ایسی خاتون مداح سے ملاقات ہوئی جس کے بارے میں آپ کا خیال ہو کہ یہ تو دیوانی ہے؟

چیئرمین پی سی بی کا بابر اعظم اور شاہین شاہ کو خصوصی تحفہ

اس شرارتی سوال کے جواب میں بابر اعظم نے شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا کہ میرے ساتھ تو روزانہ ہی ایسا ہوتا ہے، لڑکیاں خطوط بھیجتی ہیں تو سوچتا ہوں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں