اشتہار

روس یوکرین جنگ میں کس کو شکست ہو؟ فرانسیسی صدر نے خواہش بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے صدر ایمنل میکرون نے روس یوکرین جنگ کے طویل ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے روس جنگ ہار جائے۔

فرانسیسی میڈیا کو دیے گئے بیان میں صدر نے کہا کہ میری تمنا ہے یوکرین اس جنگ میں اپنا بھرپور دفاع کرنے میں کامیاب ہو اور روس شکست سے دوچار ہو۔

انہوں نے کہا روس یوکرین جنگ کے طویل ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے مغربی ممالک اور اتحادیوں سے کیف انتظامیہ کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

- Advertisement -

ایمنل میکرون نے اپیل میں کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھیں اور عسکری ساز و سامان فراہم کرتے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فوجی کوشش جاری رکھنے اور اتحادیوں کی امداد جاری رکھنے سے ہی روس کو مذاکرات کی میز پر لایا جاسکتا ہے اور یہی پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں