جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ملک کا اگلا وزیراعظم کون ؟ فیصلہ کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :پاکستان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا، پی پی ن لیگ اتحاد کے شہباز شریف اورسنی اتحاد کونسل کے عمرایوب مدمقابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کاانتخاب کل ہوگا، جس کے لئے کاغذات نامزدگی آج دن2بجےتک جمع ہوں گے۔

پی پی ن لیگ اتحاد کے شہباز شریف اورسنی اتحاد کونسل کے عمرایوب مدمقابل ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف کےوزیراعظم کیلئےکاغذات نامزدگی ایک بجےجمع کرائےجائیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ن لیگ،اتحادی جماعتوں کےقائدین سینیٹ میں اسحاق ڈارکےچیمبرمیں جمع ہوں گے، اتحادی جماعتوں کاوفدشہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گا۔

ن لیگی رہنما نے مزید بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسپیکرآفس میں سہ پہر3بجےہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں