جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شاہین شاہ آفریدی اپنی شادی میں کس کس کو بلائیں گے؟ پیسر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شاہین شاہ آفریدی اگلے ماہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے وہ اپنی شادی میں کس کس کو بلائیں گے یہ پیسر نے بتا دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نکاح کے بعد اب سب کی نظریں ان کے دوست اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح پر مرکوز ہوگئی ہیں جو آئندہ ماہ سابق کپتان بوم بوم آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا سے ہوگا۔

شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کا حال ہی میں نکاح ہوا ہے اور خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین شاہ اور انشا شاہد کا نکاح آئندہ ماہ پی ایس ایل 8 سے قبل 3 فروری کو منعقد ہوگا۔

- Advertisement -

شاہین شاہ کی شادی کے حوالے سے ان کے پرستار منتظر ہیں کہ وہ بتائیں کہ شادی کی تیاریاں کیسی جا رہی ہیں اور وہ اپنی شادی میں کس کس کو مدعو کریں گے تو شائقین کو یہ جواب بھی مل گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی گزشتہ دنوں لاہور کی نجی یونیورسٹی کی ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں ان سے یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے کئی دلچسپ سوالات کیے جس میں ایک سوال ان کی شادی کی تیاریوں اور مہمانوں سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نئی زندگی کی شروعات کب کر رہے ہیں؟ تاریخ آگئی

نئی زندگی کی شروعات سے متعلق سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ شادی میں ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ تیاریاں زور و شور سے جاری اور بہت اچھی چل رہی ہیں۔ اپنی شادی میں انشا اللہ تعالیٰ سب کو بلاؤں گا۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں