تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

10 سیکنڈ میں چوکیدار کی لالٹین تلاش کرنے کا چیلنج کون قبول کریگا؟ مشکل ترین ٹاسک

وہ لوگ جن کو گمان ہے کہ ان کا آئی کیو بہت بلند ہے کیا وہ 10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود چوکیدار کو اس کی لالٹین تلاش کرنے میں مدد کریں گے؟

بصری وہم پر مبنی پہیلیاں اپنے کثیر الجہتی پہلوؤں کے باعث صارفین میں روز بروز مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہیں کیونکہ اس میں ان کے لیے ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے جو کبھی وہ با آسانی پورا کرلیتے ہیں تو کبھی یہ چیلنج انہیں سر کھجانے پر بھی مجبور کردیتا ہے لیکن نتیجہ کچھ بھی ہو اس کھیل میں جو ایک بار داخل ہوجائے تو لطف ضرور اٹھاتا ہے۔

اس بار میں ہم آپ کے لیے ایسی ہی نظروں کو دھوکا دیتی ایک تصویری پہیلی لے کر آئے ہیں جس میں آپ نے بوڑھے چوکیدار کو اس کی لالٹین تلاش کرنے میں مدد کرنی ہے اور وہ بھی صرف 10 سیکنڈ میں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں چوکیدار کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جو رات کے وقت سڑکوں پر پہرہ دینے کیلیے اپنی لالٹین تلاش کر رہا ہے، اس میں آپ بھی اس کی مدد کریں اور بتائیں کہ لالٹین کہاں ہے۔

بظاہر بہت آسان نظر آنے والی بصری دھوکے پر مبنی یہ پہیلی اب تک کی مشکل ترین پہیلیوں میں سے ایک ہے، کیونکہ اب تک جتنے لوگوں نے اس پہیلی کو بوجھنے کی کوشش کی تو ان میں سے صرف ایک فیصد نے ہی کامیابی پائی ہے، آپ چلینج قبول کرتے ہیں تو تیار ہوجائیں اور تصویر کو غور سے دیکھیں۔

اس تصویر میں ایک بوڑھا چوکیدار رات کے وقت ایک گلی کے بیچ میں چھڑی پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن اس کے ہاتھ میں کوئی لالٹین نہیں ہے، تاہم لالٹین اس تصویر میں ہی کہیں چھپی ہوئی ہے تو اب آپ کا امتحان شروع ہوتا ہے اور وقت ہے صرف 10 سیکنڈ۔

کیا آپ نے لالٹین کو ڈھونڈ لیا۔۔۔۔۔ نہیں تو کوئی بات نہیں نیچے اسکرول کریں آپ کو جواب مل جائے گا لیکن جواب ملتے ہی آپ ہنستے ہوئے اپنا سر ہی پکڑ لیں گے اور خود سے کہیں گے کہ یہ تو بہت آسان تھا میں اسے ڈھونڈ کیوں نہیں پایا۔

اسکرول کریں۔

آپ حیران رہ گئے نا کیونکہ آپ نے تصویر میں چوکیدار کی زمین کی طرف رخ اور تلاش کے تاثر سے دھوکا کھاتے ہوئے اسے نیچے تلاش کرنے کی کوشش کی جب کہ وہ تو چوکیدار کے سر کے عین اوپر الٹی لگی ہوئی تھی۔

اسی لیے ہم نے کہا تھا کہ بظاہر بہت آسان نظر آنے والی یہ بصری وہم پر مبنی پہیلی اب تک کی مشکل ترین پہیلیوں میں سے ایک ہے۔

Comments

- Advertisement -