اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عدم اعتماد میں کس کو ووٹ دیں گے؟ ایم کیو ایم کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ 9 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو ووٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کنونئیر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نواز شریف نے خالد مقبول کو مبارکباد دی۔

رولنگ کالعدم، عدم اعتماد برقرار، قومی اسمبلی بحال

نوازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی جیت ہے اس جیت میں ایم کیو ایم کا اہم کردار ہے۔ نواز شریف نے مستقبل میں ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنے اور ورکنگ ریلیشن کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے نوازشریف کو یقین دہانی کروائی کہ ہم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہے ہم اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں 9 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو ووٹ دیں گے آج جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں