پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘جو غلط کام کرے گا وہ کابینہ کا حصے نہیں رہے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کرپشن پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے ہماری حکومت میں کوئی بھی غلط کام کرے گا وہ کابینہ کاحصہ نہیں رہےگا۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے، تابش گوہر کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نےمنظورنہیں کیا، وزیراعظم نےواضح کہا ہے جو بھی کام کرے گا کابینہ کا حصہ رہےگا۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سےمتعلق کام کیاجائےگا، مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائےجارہےہیں مہنگائی کوکنٹرول کریں گے اور عوام کوریلیف دیں گے، یقیناً مشکلات ہیں مسائل حل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والےپہلےفوج پھرعدلیہ مخالف بیانیہ لےکرآئے، اب مہنگائی مخالف بیانیہ لے کر آگئے ہیں، نوازشریف اورمریم نوازکابیانیہ ن لیگ ہی لےکرنہیں چل رہی، احسن اقبال،خواجہ آصف نوازشریف کے بیانیےکوبرداشت نہیں کرسکے ہم ان کی طرف نہیں کہ رات کو استعفوں کوبیان دیاصبح مُکرگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں