جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آئرلینڈ میں سانپ کیوں نہیں پائے جاتے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سانپ ایک خوفناک حشرات الارض ہے جس کا خیال بھی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی دوڑا دیتا ہے تاہم آئرلینڈ دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں سانپ نہیں پایا جاتا۔

ماضی بعید کے برفانی دور میں آئرلینڈ ایک بڑے برفانی زمینی ٹکڑے سے منسلک تھا جس کی آب و ہوا سرد تھی لہذا رینگنے والے سرد خون جانداروں کے لیے یہ جگہ ناقابل رہائش تھی۔

تاہم لگ بھگ 10 ہزار سال قبل آخری برفانی دور کے خاتمے کے بعد جب گلیشیئرز پگھلے تو اس کے نتیجے میں آئرلینڈ اس زمینی ٹکڑے سے علیحدہ ہوا اور ٹھنڈے پانی نے آئرلینڈ اور پڑوسی خطوں کے درمیان خلا کو پُر کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر دوسرے جنگلی جانور جیسے بلی، بھورے ریچھ، یہاں تک کے عام چھپکلی بھی وقت سے پہلے آئرلینڈ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تاہم اس موقع پر سانپ اس سرزمین پر نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے اس ملک میں کہیں کوئی سانپ نہیں پایا جاتا۔

ویسے قارئین کی دلچسپی کے لیے بتا دیں کہ آئرلینڈ میں سانپ نہ ہونے کی حوالے سے ایک قدیم کہانی مشہور ہے کہ ماضی میں آئرلینڈ کے معروف پادری سینٹ پیٹرک نے اپنی کراماتی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ملک سے تمام سانپوں کو سمندر میں بھگا دیا تھا تاہم اس کہانی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ اس زمین پر کبھی سانپ رہا ہی نہیں ہے۔

یہاں یہ بات بھی پڑھنے والوں کے لیے دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ دنیا میں صرف آئرلینڈ واحد ملک نہیں جہاں سانپ نہیں پائے جاتے بلکہ امریکی ریاست ہوائی، آئس لینڈ، نیوزی لینڈ، گرین لینڈ یا اینٹارکٹیکا میں سانپ نہیں پائے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں