تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ویڈیو گیم میں کیوں ہرایا؟ بچے نے بچی کا سر پتھروں سے کچل دیا

نئی دہلی: بھارت میں 11 سال کے بچے کو ویڈیو گیم میں شکست برداشت نہ ہوئی اور اس نے طعش میں آکر دس سالہ بچی کو بےدردی سے قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر اندور میں لڑکے نے دس سالہ بچی کو صرف اس بنیاد پر پتھروں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا کہ وہ مسلسل اسے ویڈیو گیم میں شکست دے رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گیم میں شکست کے علاوہ قتل کی ایک اور وجہ بھی سامنے آئی ہے، بچی نے بچے کا پالتو چوہا بھی مار دیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے لڑنے نے موت کے گھاٹ اتار کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے فری فائر نامی گیم کھیلتے تھے، اچانک تنازع پر فریقین کے درمیان پتھراؤ شروع ہوگیا جس کے باعث لڑکی بےہوش ہوگئی، لڑکا موقع دیکھ کر اس کے پاس آیا اور سر پر پتھروں کے پے درپے وار کرکے مار دیا۔

متعلقہ ادارے کا کہنا تھا کہ بچی کے قتل کے بعد بچہ گھر کے واش روم میں چھپ گیا تھا، پولیس نے دو گھنٹے کی تلاش کے بعد بلاآخر اسے ڈھونڈ نکالا، کم عمر ہونے کے باعث پولیس بچے سے احسن انداز میں پیش آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -