پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جسپریت بمراہ بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر اچانک ممبئی کیوں روانہ ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر ذاتی وجوہات کی بنا پر اچانک واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ میں وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، جسپریت کچھ ذاتی نوعیت کے کام کی وجہ سے ممبئی واپس چلے گئے ہیں، تاہم 29 سالہ کھلاڑی پوری طرح سے فٹ ہیں اور آئندہ میچز میں بھارت کو دستیاب ہوں گے۔

ان کی غیر موجودگی میں غالب امکان ہے کہ محمد شامی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، بمراہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد حال ہی میں انڈین ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

نیپال کے خلاف میچ بھارت کے لیے مرو یا مارو کی صورت اختیار کرگیا ہے، سپر فور میں جگہ بنانے کے لیے بلیو شرٹس کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا تھا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تمام 10 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں