اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دپیکا کی سلمان خان کی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنے فلمی کیریئر میں متعدد اداکاراؤں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن دپیکا پڈوکون وہ واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے دبنگ خان کے ساتھ اداکاری نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی، اداکارہ نے بتایا کہ کب سلمان خان نے انہیں فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی۔

دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ سلمان خان وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مجھے بالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکارکردیا تھا۔

دپیکا پڈکون نے کہا کہ میرے شوبز کیرئیر کی شروعات میں سلمان خان نے میری ماڈلنگ دیکھ کرفلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن میں فلم میں کام کرنے کے لئے تیارنہیں تھی۔

مزید پڑھیں: سپراسٹار سلمان خان کو بھی اپنا تعارف کرانا پڑا مگر کس سے؟

انہوں نے بتایا کہ سلمان خان نے میری اداکاری کی صلاحیتوں کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب مجھے بھی نہیں پتا تھا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں، بالی وڈ میں سب سے فلم آفرکرنے پرمیں ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی۔

دپیکا پڈکون کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق ایسا ہوا کہ سلمان خان کوانکارکرنے کے 2 سال بعد میں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں