تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

یہ تصویر دیکھ کر دلیپ کمار کیوں غصّہ ہوئے؟ دلچسپ واقعہ

بھارت کے سینئر فلمی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار مداح کی جانب سے خون بنی تصویر دکھانے پر ناراض ہوگئے، بعدازاں مداح کو ساتھ ناشتہ کرایا اور تصویر بھی قبول کرلی۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار و ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار جہان فانی سے کوچ کرچکے ہیں، جن کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں، لیکن ان مداحوں میں ایک مداح ایسا بھی تھا جس نے اپنے خون سے ان کی تصویر بنائی تھی۔

سن 1976 میں 11 دسمبر کو دلیپ کمار کے جنم دن کے موقع پر ان سے ملاقات کرنے والوں میں ایک شرما نامی مصور بھی شامل تھا جو تین روز تک ان کے گھر کے باہر کھڑا رہا۔

جب دلیپ کمار نے دیکھا کہ تین روز سے ایک شخص تصویر لیے ان کے گھر کے باہر کھڑا ہے تو انہوں نے شرما سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شرما نے انہیں ایک بوتل دکھائی جس میں خون تھا۔

مصور نے سینئر اداکار کو بتایا کہ یہ خون اس کا ہے اور اسی خون اس نے دلیپ کمار کی تصویر بنائی ہے۔

ٹریجڈی کنگ یہ سن کر شدید غصے میں آگئے اور کہا کہ یہ خون تم کسی انسان کی جان بچانے کےلیے بھی استعمال کرسکتے تھے۔

بہرالحال کچھ دیر بعد دلیپ کمار کا غصہ بلکل ٹھنڈا ہوگیا اور وہ شرما کو گھر میں لے گئے اور ساتھ ناشتہ کروایا۔

بھارتی اداکار نے مصور کی خون سے بنائی ہوئی تصویر کو دل سے قبول کیا اور کہا کہ تم بھی دلیپ کمار بن سکتے ہو بس تھوڑی محنت کی ضرورت ہے۔

مداح کو ناشتہ کروانے کی روداد دلیپ کمار کے ساتھ رہنے والے تاج قریشی نے سنائی، جنہیں دلیپ کمار نے خون سے بنی تصویر دی تھی۔

لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

خیال رہے کہ آج صبح بھارت کے سینئر فلمی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ( محمد یوسف) کا انتقال ہوگیا تھا، انتقال کے وقت ان کی عمر 98 سال تھی۔

دلیپ کمار ممبئی کے پی ڈی ہندوجہ اسپتال میں زیرعلاج تھے، دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل رہ کر درفانی سے کوچ کرگئے۔

Comments

- Advertisement -