تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

بھارتی شہری سونے کے زیورات کیوں بیچنے لگے؟

نئی دہلی : معاشی بدحالی اور تنگ دستی کا شکار بھارتی شہریوں نے غربت سے تنگ آکر سونے کے زیورات فروخت کرنا شروع کردئیے تاکہ گھریلو اخراجات پورے کرسکیں۔

کرونا وائرس کی ڈیلٹا قسم نے بھارت کو شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے، کئی شہری اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے باعث انہیں کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کےلیے بھی مشکلات درپیش ہیں۔

بھارتی شہری گزشتہ برس اپنے خرچے پورے کرنے کےلیے سونا گروی رکھ رہے تھے لیکن اب انہوں نے اپنے زیورات فروخت کرنا شروع کردئیے ہیں کیوں کہ ایک برس گزرنے کے باوجود ان کی ملازمتیں بحال نہیں ہوسکیں۔

لندن میں میٹل فوکس لمیٹڈ نامی کمپنی کے کنسلٹنٹ چراغ شیٹھ کے مطابق پگھلے ہوئے سونے کی مجموعی سکریپ سپلائی 215 ٹن سے تجاوز کر سکتی ہے اور نئی لہر کی صورت میں یہ تعداد نو برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

انڈیا میں زیادہ تر سونا سوئٹزر لینڈ سے درآمد ہوتا ہے لیکن اگر ملک میں سونے کا زیور مقامی سطح پر بنا تو اس سے ملک میں باہر سے آنے والے سونے میں کمی ہو جائے گی۔

کوچی کی ریفائنر کمپنی سی جی آر میٹلوئے لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جنوبی انڈیا میں عام دنوں سے 25 فیصد زیادہ سونا جیولرز کو فروخت ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -