تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شہری نے اپنی نئی کار کو گدھا گاڑی کیوں بنا ڈالا؟

بھارت میں شہری نے نئی کار خریدی لیکن وہ خراب نکلی جس پر اس نے گاڑی میں گدھے جوت کر جلوس کی صورت کار شو روم پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اُدے پور میں راج کمار نامی شخص نے گزشتہ دنوں ساڑھے 17 لاکھ مالیت کی نئی کار خریدی تھی جس کے خریدنے کے بعد اس میں ایسی فنی خرابی پیدا ہوئی جو دور نہ ہوئی جس کے بعد اس نے انوکھا احتجاج کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی نئی کار کے آگے دو گدھے جوت کر اسے گھسیٹا ہوا سڑک پر لے جا رہا ہے جب کہ ساتھ ہی ڈھول بجانے والے بھی چل رہے ہیں۔ دیکھنے والے حیران اور کئی لوگ اس حیرت انگیز منظر کی اپنے موبائل فون میں ویڈیو بناتے بھی نظر آتے ہیں۔

یہ ویڈیو بنانے والوں میں سے ہی کسی نے یہ دلچسپ کلپ ٹوئٹر پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کمار اپنی گاڑی میں خرابی پیدا ہونے کے بعد اس کو کئی بار سروس سینٹر اور ڈیلر شاپ لے کر گیا لیکن وہاں سے اسے وقتی ریلیف تو ملا لیکن کار درست نہ ہوئی اور نہ ہی اس میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کا سراغ لگایا جا سکا۔

سروس سینٹر والوں نے کار مالک سے کہا کہ بیٹری کا مسئلہ ہے، گاڑی چلائیں بیٹری ری چارج ہو جائے گی اس کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہوا وہ احتجاجاً کار کو گدھا گاڑی بنا کر اس شوروم لے گیا جہاں سے اس نے یہ کار خریدی تھی لیکن مذکورہ شوروم نے بھی اس کی مدد کرنے سے معذوری ظاہر کر دی۔

 

ڈیلر شپ کے نمائندے نے کہا کہ شہری نے اس میں تبدیلیاں کی تھیں جس کی وجہ سے الیکٹریکل خامیاں ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین کی اکثریت کار مالک سے ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -