پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

خاتون کی تصاویر کیوں وائرل کیں؟ گرفتار انجینئر کا حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

https://urdu.arynews.tv/houthi-militants-attack-abha-airport-injuring-eight-civilians/گوجرانوالہ : فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کی تصاویر وائرل کرنے والے کمپیوٹر انجینئر کو گرفتار کرلیا۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم سیل کی جانب سے انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کےلیے متعدد کارروائی سرانجام دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خاتون کی تصاویر وائرل کرنے والے کمپیوٹر انجینئر افتخار احمد گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم افتخار گھنٹہ گھر کا رہائشی ہے، متاثرہ خاتون نے اپنا کمپیوٹر ٹھیک کرنے کےلیے ملزم افتخار کو دیا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ ملزم نے تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کیا اور شادی کےلیے آمادہ کرنے لگا لیکن خاتون نے انکار کردیا۔

سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ملزم شادی سے انکار کی بات سن کر طیش میں آگیا اور ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کردیں۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کے دوران ملزم کا موبائل اور کمپیوٹر قبضہ میں لے لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں