آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG) میں بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے پہلے دن بازو پر سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔
عثمان خواجہ نے ایسا اپنے دوست اور سابق جنوبی افریقی کرکٹ اسٹار ایشول پرنس کی اہلیہ میلیسا کی یاد میں کیا جو حال ہی میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔
سابق جنوبی افریقی بلے باز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور کیپشن کے ساتھ اپنی آنجہانی اہلیہ کے اعزاز میں اس خبر کا اعلان کیا تھا۔
- Advertisement -
ایشویل پرنس نے لکھا تھا کہ آپ کو اپنی زندگی کے آخری چند مہینوں میں اس قدر درد سہتے ہوئے دیکھنا بہت مشکل تھا لیکن ہم آپ کو اس طرح یاد رکھیں گے جس طرح ہم آپ کو جانتے تھے۔
ایشول پرنس نے 2002 سے 2011 کے درمیان 66 ٹیسٹ میچوں اور 52 ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔