تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

یاسرحسین نے عائشہ عمر سے آن ایئر معافی کیوں مانگی؟

کراچی: پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اداکارہ عائشہ عمر سے آن ایئرپروگرام میں مزاحیہ انداز میں معافی مانگ کر مداحوں کو حیران کردیا، وجہ جان کر آپ بھی مسکرا اٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘گھبرانا منع ہے’ میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے یاسرحسین اور عائشہ عمر بطور مہمان تشریف لائے، اس دوران میزبان(واسع چوہدری) اور مہمان دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ پروگرام میں واسع چوہدری نے دلچسپ سوالات بھی کیے۔

پروگرام کے دوران عائشہ عمر نے بتایا کہ یاسر حسین سے پرانی دوستی ہے اور میں انہیں سوشل میڈیا پر فالو بھی کرتی ہوں جس پر اچانک میزبان نے انکشاف کیا کہ آپ انہیں فالو کرتی ہیں لیکن یاسر حسین ایسا نہیں کرتے۔

’ان فالو کیوں کیا؟‘ عائزہ اور آمنہ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

یہ سن کر عائشہ عمر نے مزاحیہ انداز میں اداکار پر غصہ کیا اور کہا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ تم مجھے فالو نہیں کرتے؟ جس پر یاسر حسین نے پہلے تو کہا میں آپ کو سوشل میڈیا پر فالو کرتا ہوں اور موبائل اٹھا کر تصدیق کی کوشش کی تو پتا چلا واقعی اداکار، عائشہ عمر کو فالو نہیں کرتے ہیں۔

بعد ازاں یاسر حسین نے عائشہ عمر سے آن ایئرپرگرام میں ہنستے ہوئے معافی مانگی۔

Comments

- Advertisement -