اشتہار

ادکارائیں ڈپریشن کا شکار کیوں ہوتی ہیں؟ کومل عزیز نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کومل عزیز نے اداکاراؤں کے ڈپریشن میں جانے کی وجہ بیان کردی۔

اداکارہ کومل عزیز  نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے خود اداکاری سے دوری اختیار کی ہوئی ہے۔

کومل عزیز نے کہا کہ اداکاری میں قدم رکھنے کے بعد انہیں اپنا کاروبار کرنے میں مشکلات درپیش تھیں اور انہیں 18 گھنٹے تک کام کرنا پڑتا تھا، جس وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی ہوگئیں اور ایک طرح سے ان کے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ تعلقات اور رشتے بھی خراب ہونے لگے۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے اداکاری کو چھوڑ کر کل وقتی کاروبار کرنے کا ارادہ کیا اور اب وہ بہت خوش ہیں، کیوں کہ انہیں صرف چار گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ساتھی اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام اداکارائیں نام بنانے کے لیے بہت محنت کرتی ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جیسے جیسے اداکاراؤں کی عمر بڑھتی جاتی ہے، ویسے ویسے وہ ڈپریشن اور اسٹریس کا شکار بنتی جاتی ہیں۔

کومل عزیز کے مطابق عمر بڑھنے کے بعد زیادہ تر اداکارائیں بچکانہ اور ایسی ویسی حرکتیں کرکے خود کو جوان رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، کیوں کہ انہیں ڈر لگا رہتا ہے کہ زائد العمر ہونے کے بعد وہ شوبز کے معیار کے مطابق نہیں رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی زائد العمر اداکاراؤں کی ایسی ویسی چیزیں دیکھنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اداکاری کو چھوڑ کر کاروبار کو اہمیت دی، کیوں کہ اب انہیں عمر بڑھنے کے ساتھ ڈپریشن نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں