تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

’میرے کچھ دائرہ کار ہیں‘ جب فاطمہ آفندی نے بھارتی فلم ٹھکرا دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے معروف بھارتی ڈائریکٹر انیس بزمی کی فلم کی آفر ٹھکرا دی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو کے دوران بالی ووڈ فلم کی پیشکش سے متعلق ذکر کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے بالی ووڈ فلم کی آکر ہوئی تھی لیکن میں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی تاہم فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 فاطمہ آفندی نے بتایا کہ ’ڈائریکٹر کی جانب سے انکار کی وجہ پوچھی گئی تو میں نے کہا کہ ’میرے کچھ دائرہ کار ہیں ان سے باہر نکل کر فلم میں کام نہیں کرسکتی اور ڈراموں کے لیے بھی یہی کرتی ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں کام کرنے کے لیے بولڈ لباس زیب تن کرنا ہوتا ہے اور کچھ سین ایسے ہوتے ہیں جو میں بالکل بھی نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ فاطمہ آفندی معروف اداکارہ فوزیہ مشتاق کی صاحبزادی اور اداکار کنور ارسلان کی اہلیہ ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے ڈرامے اور فیملی فوٹو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بیٹیاں ڈرامے کے اختتام کے بعد اداکارہ کا نیا ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا جس میں آریز احمد مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (صائمہ)، بابر علی (صفدر، آریز کے والد)، نادیہ حسین، عنایا خان، رمہا احمد، سلمیٰ حسن، خلیفہ سجر الدین، ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔ گزشتہ دنوں ’مقدر کا ستارہ‘ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Comments

- Advertisement -