ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

مراکش میں 30 لاکھ آوارہ کتوں کو مارنے کا منصوبہ کیوں تیار کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہر چار سال بعد فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے لوگ دلچسپی لیتے ہیں، یہ ایک فٹبال ٹورنامنٹ نہٰن بلکہ ثقافتی ایونٹ ہے جو مختلف ممالک کے رہنے والوں کو آپس میں جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی میزبان کرنے والے ملک کو اپنی تیاریوں کو بے عیب بنانے کیلیے بھاری ذمہ داری کا سامنا ہوتا ہے، دیگر ممالک سے آنے والے ہزاروں شائقین فٹبال کو عالمی معیار کے اسٹیڈیم سے لے کر ہموار اور اعلیٰ لاجسٹکس فراہم کرنا ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران 7000 سے زائد شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے

یہی وجہ ہے کہ کچھ ممالک کو اپنی ساکھ کی خاطر متنازع اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں۔ اسی طرح مراکش کی حکومت نے 2030 مین فیفا ورلڈ کی میزبانی سے قبل ملک میں 30 لاکھ آوارہ کتوں کو مارنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، لیکن جانوروں کے حقوق کیلیے کام کرنے والی بہت سی تنظیموں میں اس بارے میں غم و غصے پایا جا رہا ہے۔

مراکش میں آوارہ کتوں کو مارنے کا منصوبہ دنیا بھر سے آئے شائقین فٹبال کو بہتر ماحول فراہم کرنے کا حصہ ہے۔ یہاں اسپین اور پرتگال کے ساتھ مل کر 2030 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی جائے گی۔

فیفا ورلڈ کے سلسلے میں مراکش نے معیارات پر پورا اترنے کیلیے اسٹیڈیمز اور ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورکس کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ پہلے ہی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

انٹرنیشنل اینیمل کولیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ مراکش میں ہر سال 3 لاکھ آوارہ کتوں کو ہلاک کیا جاتا ہے، ان کو اسٹریچنائن کا انجیکشن لگا کر ہلاک کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ مبینہ طور پر ان کو یا تو سڑکوں پر گولی مار دی جاتی ہے یا پھر ذبح کرنے والے مراکز میں لے جایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں