تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ریاض کے پہلے فائیو اسٹار ہوٹل کو کیوں بند کیا جارہا ہے؟

ریاض: سعودی دارالحکومت میں قائم ہونے والے پہلے فائیو اسٹار ہوٹل کو بند کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل کی جگہ نیو انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل قائم ہوگا اسی لیے پرانے کو بند کیا جارہا ہے، اس ضمن میں ریفا کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنی مملکت میں سات نئے ہوٹل تعمیر کرے گی۔ مملکت میں سب سے پرانا اور پہلا فائیو سٹار ہوٹل ہے جو 1975 میں ریاض میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ 277 کمروں، 7 رائل اور ریزیڈنسی ونگز پر مشتمل تھا۔

یہ بھی کہا گیا کہ انٹرکانٹی نینٹل ریاض 46 برس تک ہزاروں مہمانوں کو اپنے یہاں رہائش کی سہولت فراہم کرچکا ہے، یہاں سیکڑوں سرکاری اجلاس بھی ہوئے۔ اس حوالے سے انٹرکانٹی نینٹل گروپ میں مشرق وسطی، افریقہ اور انڈین ریجن کے سربراہ ھیثم مطر کا کہنا ہے کہ پرانے ہوٹل کی جگہ نئے فائیو اسٹار ہوٹل کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔

سعودی دارالحکومت میں نیا قائم ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا ہوٹل ہوگا، توقع ہے کہ نیو انٹرکانٹی نینٹل ریاض مارچ 2025 میں کھل جائے گا۔ جس سے مملکت میں اس کے ہوٹلوں کی تعداد 9 ہوجائے گی۔

نئے ہوٹل میں 250 کمرے ہوں گے، 150 رہائشی یونٹ ہوں گے جس میں پانچ ریستوران اور ایک بزنس سینٹر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -