اشتہار

امیر کویت شاہ سلمان کے شکرگزار کیوں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : امیر کویت نے سعودی قیادت کی پالیسی کو بردباد اور حکیمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے خلیجی بحران کے خاتمے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیر کویت شیخ نواف الاحمد جابر الصباح نے شاہ سلمان کو بھیجے گئے شکرانے کے خط میں ان خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیساتھ کیساتھ خلیجی ریاستوں کا اتحاد و یکجہتی بھی چاہتا ہے۔

امیر کویت کا کہنا تھا کہ بھائیوں کے درمیان طے پانے والے اتفاق سے خلیج تعاون کونسل اور عرب ممالک کے درمیان وحدت و مضبوطی پیدا ہوگی تاکہ دنیا بھر کو درپیش چیلینجز سے بہتر طریقے سے نمٹا جاسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی نمائندگی کرتے سعودی عرب نے خطے میں اپنے مقام کو ظاہر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں