تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

احمد شاہ بادشاہ کے زمانے کا لنگر خاص کیوں ہے؟، جانئے اہم معلومات

احمدآباد شہر کو آباد کرنے والے سلطان احمد شاہ کے دور کی کچھ روایتیں ایسی ہیں جس سے آج تک لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، ان میں سے ایک بادشاہ کے زمانے کا شاہی لنگر جو آج بھی سلطان احمد شاہ کے مقبرے کے باہر تقسیم کیا جاتا ہے۔

سلطان احمد شاہ نے اپنے دور میں ‘کوئی غریب بھوکا نہ سوئے ‘ مقصد کے تحت لنگر کا اہتمام کیا تھا، جو آج بھی احمد شاہ بادشاہ کے مقبرے کے باہر تقسیم کیا جاتا ہے۔

گزشتہ چھ صدیوں سے اس لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے، یہ لنگر بہت خاص ہوتا ہے اس لنگر میں سات کلو کھچڑی ہر روز بنائی جاتی ہے، اسے صوفی کھانا بھی کہا جاتا ہے جسے بلا تفریق ہر مذاہب کے لوگ کھاتے ہیں۔

لنگر بنانے والے محمد یاسین کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ پچاس سالوں سے یہ لنگر بنا رہا ہوں، بڑی تعداد میں لوگ ہر روز اس کھچڑی کو لینے آتے ہیں یہ لنگر ہر روز صبح دس بجے سے تقسیم کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پورے سال لنگر میں کھچڑی بنائی جاتی ہے لیکن سلطان احمد شاہ کے عرس کے موقع پر 160 کلو ذردہ بنا کر تقسیم کیا جاتا ہے۔ عرس کے موقع پر پورے گجرات سے عقیدت مند آتے ہیں۔

احمد شاہ بادشاہ کے مقبرے کی دیکھ بھال کا کام احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کرتی ہے اور عرس کے موقع پر شاہی لنگر کا پورا خرچ بھی احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی اٹھاتی ہے۔

احمد شاہ بادشاہ کی درگاہ کے خادم احمد میاں شیخ نے بتایا کہ ‘سنہ 1411 میں جب احمدآباد شہر کو بسایا گیا تب سے لے کر آج تک احمدآباد شہر میں لنگر نیاز تقسیم کیا جاتا ہے۔ احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی نے اس روایت کو اب تک زندہ رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -