بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے کیوں بند کیا جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مین رن وے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کا مین رن وے کل سے5 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طیاروں کےٹائرز اور ربڑھ کی باقیات ہٹانے کیلئے کل سے کام شروع ہو گا۔

سی اےاے کا کہنا ہے کہ مین رن وے نمبر 28 ایل اور 10 آر پر طیاروں کے ٹائرز کی باقیات کےباعث فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد کا مین رن وے مختلف اوقات میں بند ہوگا مین رن وے نمبر 28 ایل سے 5روز کے دوران فلائٹ آپریشن نہیں ہو گا۔

سی اے اے نوٹم جاری کر کے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا ہے اور پروازوں کے کپتانوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں